ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برڈ فلو کے تناظر میں میٹنگ: گھبرانے کی ضرورت نہیں، دہلی حکومت  قریب سے نگاہ رکھے ہوئی ہے: منیش سسودیا 

برڈ فلو کے تناظر میں میٹنگ: گھبرانے کی ضرورت نہیں، دہلی حکومت  قریب سے نگاہ رکھے ہوئی ہے: منیش سسودیا 

Mon, 11 Jan 2021 19:36:40    S.O. News Service

 نئی دہلی، 11جنوری (آئی این ایس انڈیا) دہلی کے  نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے پیر کے روز کہا کہ دہلی میں اب تک صرف سنجے جھیل علاقہ میں ہی مقیم پرندوں میں  برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔پیر کو دہلی سے بھوپال لیبارٹری  ت تفتیش کے لئے بھیجے گئے آٹھ نمونمومیں ایوی انفلوئنزا (برڈفلو)کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مویشی پروری کے محکمہ  کے ڈاکٹر راکیش سنگھ نے بتایا کہ ان آٹھ نمونوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے، ان میں سے چار نمونے میور وہارکے فیز: 3 کے ایک پارک سے لئے گئے تھے،جب کہ تین نمونے سنجے جھیل سے اور ایک دوارکا سے لیا گیا تھا۔

منیش سسودیا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ برڈ فلو کے انفیکشن کی تصدیق صرف سنجے جھیل  کے پرندوں کے نمونوں میں ہوئی ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، البتہ دوسرے سیمپل کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے بھی احتیاطی اقدام کے طور پر دہلی کے باہر سے پروسسڈ اور پیکجڈ چکن کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت برڈ فلو کے پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور صورتحال کی سخت نگرانی کر رہی ہے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال حکام سے مستقل رابطے میں ہیں،بناء بریں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،کیونکہ برڈ فلو کا وائرس ایک آدمی سے دوسرے  آدمی سرایت نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  پر ندوں کے سیمپل میں انفیکشن کی تصدیق کے بعد سنجے جھیل ایریا کو انفیکشن سے پاک کردیا گیا ہے،علاوہ ازیں حکومت نے غازی پور پولٹری مارکیٹ کو بھی مقفل کردیا ہے،نیز دہلی سے باہر مویشی لانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔


Share: